جرمن چانسلر کا یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

IQNA

جرمن چانسلر کا یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ

16:41 - May 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502911
بین الاقوامی گروپ: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر اپنی بربریت اور جارحیت کو فوری طور پر بند اور یمن پر ہوائی حملوں کو متوقف کردے۔
ایکنا نیوز-مہر خبررساں نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر اپنی بربریت اور جارحیت کو فوری طور پر بند اور یمن پر ہوائی حملوں کو متوقف کردے۔
 
انجیلا مرکل نے کہا کہ اقوام متحدہ کو یمن کا پرامن حل تلاش کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔ 

ذرائع کے مطابق سعودی عرب گذشتہ 2 سال سے یمن کے نہتے اور بےگناہ عوام کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اس دوران سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں 30 ہزآر سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha