
ایکنا نیوز- روزنامه «البیان» کے مطابق ، قرآن متقارن(المصحف المتناظر) کے طرز پر قدیم خطی نسخوں کے طرز پر خطی قرآن چھاپنے پر کام شروع کیا گیا ہے
«البارودی» اشاعتی ادارے کے سربراہ عبدالله البارودی کا کہنا ہے : اس طرز پر قرآن کے دائیں صفے پر جو آیت لکھی ہے وہی آیت اس کے سامنے صفحے پر خطاطی کی گیی ہے۔
البیان سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: نویں ھجری کے قرآن سے مشابہت سے رکھنے والے خطاطی کی کتابت محمد الجیلی نے کی ہے
عبدالله البارودی نے مزید کہا : اس نسخے کی نمایش ابوظبی کی بین الاقوامی کتب نمایش میں ہوچکی ہے جو انتہائی نادر نسخہ سمجھا جاتا ہے۔
اس نسخے پرخطاطی کا کام مصر کے عالمی شہرت یافتہ خطاط احمد فارس رزق نے انجام دیا ہے۔
اس نسخے کے ایک تہائی حصے کی خطاطی مکمل ہوچکی ہے۔
عبدالله البارودی کا کہنا تھا: سورہ مریم، طه اور انبیاء کی خطاطی اور تزیین و آرایش پر کام مکمل ہوچکا ہے۔
انکا کہنا تھا: ہماری اشاعتی ادارہ پندرہ سال کی قرآنی خدمات میں مصروف ہے اور اب تک اس ادارے کے تعاون سے مختلف کتابیں چھپ چکی ہیں۔