اسلامی مرکز ھمبرگ میں پیروان اہل بیت کے جوانوں کی نشست + تصویر

IQNA

اسلامی مرکز ھمبرگ میں پیروان اہل بیت کے جوانوں کی نشست + تصویر

10:41 - May 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502923
بین الاقوامی گروپ: ثقافتی مرکز «صراط مستقیم» کے تعاون سے جرمنی ور آسٹریا میں مقیم پیروان اہل بیت کے جوانوں کی نشست منعقد ہوئی

اسلامی مرکز ھمبرگ میں پیروان اہل بیت کے جوانوں کی نشست + تصویر


ایکنا نیوز- ثقافتی مرکز کے تعاون سے تین روزہ نشست «صراط مستقیم» مرکز کے تعاون سے منعقد کی گئی جسمیں مختلف اسلامی اور ثقافتی پروگرامز منعقد کیے گیے

اسلامی مرکز کے امام اور ڈایریکٹر آیت‌الله رمضانی کی نگرانی میں تین روزہ نشست کے پہلے دن تین گھنٹے پر محیط سوال جواب کا سیشن منعقد ہوا

آیت اللہ رمضانی نے نشست سے خطاب میں جوانوں کی فکری اور تربیتی مسایل پر خطاب کیا اور ماہ شعبان میں معصومین کی ولادت کے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : شعبان رسول اکرم(ص) کا مہینہ ہے اور بلاشبہ آنحضرت نے پوری زندگی بہترین انداز میں تبلیغ کیا ۔

اسلامی مرکز ھمبرگ میں پیروان اہل بیت کے جوانوں کی نشست + تصویر


انہوں نے آیت ۱۵۷ سوره اعراف « الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوباً عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَ الْأَغْلَالَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آَمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَهُ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ: کی تلاوت کرتے ہویے کہا کہ اس آیت میں مومنین کی درست اور حقیقی صفات کو پیش کیا گیا ہے جو بہترین نمونہ عمل ہے۔


یورپی علما کونسل کے رکن نے قرآن مجید کو زندگی کا بہترین اصول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی کتاب پر عمل سے راہ سعادت ونجات ممکن ہے۔

آیت‌الله رمضانی نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں تین سو بار فکر کرنے اور عقل سے کام لینے پر تاکید کی گیی ہے:

انہوں نے آیت ۱۰ سوره انبیاء: «لَقَدْ اَنزَلْنا إِلَیْکُمْ کِتابًا فیهِ ذِکْرُکُمْ اَفَلا تَعْقِلُونَ: کا حوالہ دیتے ہویے کہ کہ عقل سے کام لینے اور معنویت کی پیروی ہی میں سعادت پوشیدہ ہے۔

آیت الله رمضانی نے حضرت حجت‌(عج) کے ظہور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آیت ۲۴ سوره انفال کی تلاوت کی: «یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنُوا اسْتَجیبُوا لِلّهِ وَ لِلرَّسُولِ إِذا دَعاکُمْ لِما یُحْییکُمْ. خدا کے عشق و معرفت کا بھی زکر کیا۔

آیت‌الله رمضانی کی گفتگو کے بعد امام زمانہ(عج) کی دعا کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

http://iqna.ir/fa/news/3595962

نظرات بینندگان
captcha