ترکی ؛ اشاروں کی زبان میں قرآن کی تعلیم

IQNA

ترکی ؛ اشاروں کی زبان میں قرآن کی تعلیم

10:03 - May 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502928
بین الاقوامی گروپ: ترک خاتون «هولیا ییلماز» اشاروں کی زبان میں گونگے اور بہرے بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتی ہیں

ترکی ؛ اشاروں کی زبان میں قرآن کی تعلیم


ایکنا نیوز- ترک اخبار روزنامه «ینی‌شفق» کے مطابق ترک شهر «زونگولداغ» کے دارالافتاء میں روخوانی قرآن اور دیگر کلاسز اشاروں کی زبان میں منعقد کی جاتی ہیں

کلاسز کی ٹیچر«هولیا ییلماز» نے اس بارے میں کہا : اس کلاس میں شرکت کرنے والے بچے مختلف قرآنی تعلیمات سے استفادہ کرتے ہیں اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ یہ بچے بھی قرآنی معارف سے مستفید ہوں

ہفتے میں دو روز منعقد ہونے والی کلاسز میں مختلف پروگرامز بھی شامل ہیں۔


قرآنی کی تدریس کو اپنی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ییلماز کا کہنا تھا: اس کلاس میں پڑھانے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے لہذا پوری توجہ ان کلاسز پر صرف ہوتی ہے تاکہ بچے بہتر اور آسان انداز میں قرآنی تعلیمات سے مستفید ہوسکے۔

انکا کہنا تھا : بلاشبہ ان کلاسز میں پڑھا کر میں بیحد خوشی محسوس کرتی ہوں۔

3596129

نظرات بینندگان
captcha