توہین مذہب کے الزا م میں غیرمسلم شہری گرفتار، ملزم حوالے نہ کرنے پر مظاہرین کی تھانہ جلانے کی کوشش

IQNA

توہین مذہب کے الزا م میں غیرمسلم شہری گرفتار، ملزم حوالے نہ کرنے پر مظاہرین کی تھانہ جلانے کی کوشش

12:00 - May 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502929
بین الاقوامی گروپ: حب میں پولیس کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے توہینِ مذہب کے ایک ملزم کے خلاف نکالے جانے والے جلوس نے تھانے پر حملہ کر کے اسے نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پولیس کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے توہینِ مذہب کے ایک ملزم کے خلاف نکالے جانے والے جلوس نے تھانے پر حملہ کر کے اسے نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی ہے اور اس دوران مسلح مظاہرین کی جانب سے فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔

 جلوس جمعرات کی دوپہر نکالا گیا۔
کہا جاتا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلام عقاید کی توہین کی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha