کربلاء ؛ایرانی قرآنی مقابلوں میں شریک عراقی قرآء کے اعزاز میں تقریب

IQNA

کربلاء ؛ایرانی قرآنی مقابلوں میں شریک عراقی قرآء کے اعزاز میں تقریب

6:29 - May 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502932
بین الاقوامی گروپ: کربلا معلی میں منعقدہ «بهار شهادت» ثقافتی فیسٹیول میں ایران میں ہونے والے چونتیسویں قرآنی مقابلوں کے عراقی شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گیی

ایرانی قرآنی مقابلوں کے قاریوں میں شریک عراقی قرآء کے اعزاز میں تقریب


ایکنا نیوز- «دارالقرآن آستانہ حسینی» کے مطابق یوم ولادت امام حسین(ع) کے حوالے سے روضہ امام حسین اور حضرت عباس(علیهما السلام) کے تعاون سے منعقدہ فیسٹیول گذشتہ روز اختتام کو پہنچا

اس فیسٹیول کے چوتھے دن مصری اور عراقی قرآء کی شرکت کے ساتھ قرآنی محفل حرم مطهر امام حسین(ع) منعقد کی گیی جسمیں ایران مقابلے میں شریک عراقی قرآء کی بھی حوصلہ افزائی کی گیی۔

ایرانی قرآنی مقابلے کے شرکا میں «فلاح زلیف»، حسن قرآت، «محمد حسین شلال»، حافظ قرآن، «زینب الموسوی»، حافظہ ، «شیح حسین وصفی»، حافظ قرآن اور قاری «حاج اسامه کربلایی» شامل تھے۔


حرم مطهر امام حسین(ع) میں منعقدہ فیسٹیول «بهار شهادت» میں اہم شخصیات شریک تھیں جبکہ مصر کے قاری «سید سعید مسلم» اور «احمد عبدالحی» سمیت مختلف عراقی قرآء نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔


قابل ذکر کے ہے کہ کربلا میں «بهار شهادت» کے عنوان سے تیرہویں ثقافتی فیسٹیول میں ایران، امریکہ، ترکی، اسپین، پولینڈ، جرمنی، ایرلینڈ، البانیہ، انڈونیشاء، بنگلہ دیش، پاکستان، شام، فیلپاین، افغانستان، تھائی لینڈ، هندوستان، لیبیا، کمبوڈیا، مراکش، الجزایر، موریتانیا، گھانا، بورکینافاسو، مصر، سینیگال، تنزانیا، کیمرون، تیونس اور کویت کے علمی ، مذہبی اور ثقافتی نمایندے اور اہم شخصیات شریک تھیں۔

3596297

نظرات بینندگان
captcha