
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے بیان میں فوج کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں ایک عمارت کو نشانہ بنانے کے دوران مسجد کو بھی شہید کیا گیا ہے۔
زرایع کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں مدرسہ اور ہسپتال بھی شامل تھا اور اس عمارت پر بم باری ہویی تھی۔
گذشتہ سال سولہ مارچ کو الجینہ نامی گاوں میں حملے کے نتیجے میں بیالیس شامی جان بحق ہوگیے تھے اور اس وقت امریکہ نے مسجد تباہ کرنے کو رد کیا تھا اور بیان میں کہا تھا کہ القاعدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔