زیورخ؛ قرآن کے نام پر داعش حامی گروپوں کی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ

IQNA

زیورخ؛ قرآن کے نام پر داعش حامی گروپوں کی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ

7:29 - May 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502939
بین الاقوامی گروپ: زیورخ کی سیکورٹی کونسل نے تجویز دی ہے کہ قرآن مجید تقسیم کرنے کی سرگرمی کو بند کردیا جائے کیونکہ اسکے پیچھے تکفیری سوچ کی ترویج کا پروگرام پوشیدہ ہے

زیورخ؛ قرآن کے نام پر داعش حامی گروپوں کی سرگرمی بند کرنے کا مطالبہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Hindustan Times» کے مطابق سوئیزرلینڈ کی سیکورٹی کونسل نے انتباہ کیا ہے کہ قرآن مجید تقسیم کرنا ایک بھانہ ہے اور اس کے نام پر دراصل تکفیری سوچ کو پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے

اس تجویز پر غور جاری ہے کیونکہ بعض اداروں کا خیال ہے کہ قرآن مجید تقسیم روکنا آزادی بیان پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔

زیورخ سیکورٹی کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ «اقرا» کے نام سے مہم کو بند کیا جائے کیونکہ اس مہم میں شامل بعض عناصر سیکورٹی اداروں کو مطلوب ہیں۔


«اقرا» مہم جرمنی میں « حقیقی مذہب» گروپ کے توسط سے سال ۲۰۱۱ سےجرمنی میں شروع کی گیی ہے اور اسکا ہدف یورپ میں ۲۵ ملین قرآن تقسیم کرنا ہے۔

جرمنی میں سلفی گروپوں کی جانب سے جاری مہم پر حکومت کی جانب سے پہلے ہی پابندی لگ چکی ہے کیونکہ ان گروپوں کے توسط سے اب تک ایک سوچالیس افراد داعش میں شامل ہوچکے ہیں۔

3596473

نظرات بینندگان
captcha