ھندوستان؛ «معاشرے میں خواتین کا کردار اسلام کی نظر میں» سیمینار کا اہتمام

IQNA

ھندوستان؛ «معاشرے میں خواتین کا کردار اسلام کی نظر میں» سیمینار کا اہتمام

9:49 - May 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502940
بین الاقوامی گروپ: «معاشرے میں خواتین کا کردار اسلام کی نظر میں» بین الاقوامی سیمینار بائیس ستمبر کوھندوستان کے صوبہ کیرالا میں منعقد ہوگا

ھندوستان؛ «معاشرے میں خواتین کا کردار اسلام کی نظر میں» سیمینار کا اہتمام


ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ «Two Circles» کے مطابق سیمینار میں خواتین کے مختلف کردار پر مقالے پیش ہوں گے جبکہ سیمینار دو دن تک جاری رہے گا۔

سیمینار کا مقصد معاشرے کی ترقی و بہبود کے لیے خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا بتایا جاتا ہے۔


حضرت محمد(ص) کے دور میں خواتین کا کردار، سیاست کی دنیا میں خواتین کا کردار، معاشرے کی ترقی و خوشحال میں خواتین کا کردار، اسلامی دنیا میں خواتین کا کردار اور اسلام میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے موضوعات سیمینار میں شامل ہیں ۔


قابل ذکرہے کہ کہ ھندوستان میں ایک سو اسّی ملین مسلمان آباد ہیں اورمسلم آبادی کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔

3596555

نظرات بینندگان
captcha