
ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز ایجنسی کے مطابق گانسو کے اشاعتی ادارے کے تعاون سے قدیم ترین خطی نسخے کی کاپی چھاپی گیی ہے۔
بعض تاریخ ریفرنسز کے مطابق مذکورہ قرآن گیارویں صدی سے متعلق ہے اور اسکی تاریخ اہمیت کے پیش نظر اس کی اشاعت کا فیصلہ کیا گیا ۔
۸۷۰ صفحات پر مشتمل قرآن مجید، ۱۲,۵ کیلو گرام وزن کے ساتھ میوزیم میں موجود ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گانسو میں آٹھ سو سال پہلے لوگ اسلام سے واقف تھے۔
کہا جاتا ہے کہ سینکڑوں سال قبل سالار قوم میڈل ایسٹ سے ترک وطن کرکے یہاں آئی تو اس نسخے کوانکے لوگ یہاں ساتھ لائے ہوں گے
قابل ذکر ہے کہ سالار قوم چین میں اقلیتی قوم تھی جو صوبہ گانسو میں موجود ہے اور اس وقت انکی تعداد ایک لاکھ بتائی جاتی ہے۔