
ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے «صفا» کے مطابق مسلسل تیسری بار احتجاج واک منعقد کیا جارہا ہے اور گذشتہ روز اسلامی تحریک کے رہنماوں کے ساتھ مارچ کیا گیا
«شیخ رائد صلاح» کی کوششوں سے سال ۱۹۴۸ سے اس احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہے
حیفا کے علاقے لحلیصه کی مسجد «مسجد عبدالله» سے احتجاج مارچ پانچ دن تک جاری رہے گا اور پروگرام کے مطابق مسجد الاقصی میں اختتام پذیر ہوگا۔
مارچ میں شامل افراد راتوں کو مساجد میں قیام اور دن میں واک کریں گے۔
اس احتجاج مارچ کا مقصد دنیا کے لوگوں کو مسجد الاقصی کی جانب متوجہ کرانا بتایا جاتا ہے اور یہ کہ فلسطین و قدس کی حمایت ہر مسلمان کا فرض ہے اور انکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غاصب اسرائیل کے مقابلے کے لیے قیام کریں۔