کامل سمیع‌الین: تاتارستان میں اسلامی چینل کا قیام لازم

IQNA

کامل سمیع‌الین: تاتارستان میں اسلامی چینل کا قیام لازم

6:29 - May 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502947
بین الاقوامی گروپ: روسی مسلمانوں کے اجتماع میں تاتارستاں کے مفتی نے اسلامی اخلاق کی ترویج کے لیے ایک اسلامی چینل کے قیام کو ضروری قرار دیا

کامل سمیع‌الین:تاتارستان میں اسلامی چینل کا قیام لازم


ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے شایع ہونے والے روسی ثقافتی میگزین کے شماره ۷۹ میں کہا گیا ہے:

تاتارستاں کے مفتی نے اسلامی اخلاق اور تعلیمات کی ترویج کے لیے ایک اسلامی چینل کے قیام کو ضروری قرار دیا۔


انکا کہنا تھا: روس میں اسلامی چینل کا فقدان ہے اور اس حوالے سے ضرورت ہے کہ تاتارستان میں ایک اسلامی چینل قائم کیا جائے جو یہاں کے مسلمانوں کی تربیت کا کام انجام دے۔


تاتارستان کے مفتی نے عصر حاضر میں اسلامی تاریخ و تمدن کو اجاگر کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کبھی کبھی اقوام میں اختلافات پیدا کرانے کی کوشش کی جاتی ہے اور قوم و مذہب کو اس کی وجہ پیش کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ان نادرست تبلیغات سے مقابلے کے لیے ایک اسلامی چینل کا قیام ضروری ہے۔

3596980

نظرات بینندگان
captcha