لیبیا کے قومی قرآنی نسخے کی کاپیاں ضبط

IQNA

لیبیا کے قومی قرآنی نسخے کی کاپیاں ضبط

6:15 - May 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3502951
بین الاقوامی گروپ: ادارہ اوقاف نے قومی قرآنی نسخے کی اسکن شدہ کاپیوں میں فنی غلطی کی وجہ سے ضبط کرنے کا حکم صادر کر دیا

لیبیا کے قومی قرآنی نسخے کی کاپیاں ضبط


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے afrigatenews.net کے مطابق طرابلس میں ادارہ اوقاف کمیٹی کے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی قرآنی نسخے کی اسکن شدہ کاپیوں اور اصل نسخے میں فرق کی بناء پر انکو واپس جمع کیا جائے گا۔


ادارہ قرآن و سنت کے سربراہ نے تمام متعلقہ اداروں کو کہا ہے کہ ماہرین قرآن کی نظارت اور فیصلے کلے مطابق اسکن شدہ کاپیوں میں ایسے نقایص موجود ہیں جن سے انکی صحت پر حرف آتا ہے لہذا تمام ایسے نسخوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق مختلف نشریاتی ادارے ،جیسے دار قباء، دارالمدینه، دارالمنار، دارالعالمیه للتجلید اور دار بیت‌الحمد

کے علاوہ مرکز «دارالهدی والایمان» اور «دارالهجره» کی جانب سے ایسی کاپیاں تقسیم ہوچکی ہیں جنکو ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

3597228

نظرات بینندگان
captcha