بین الاقوامی گروپ: ویرجینیا کے علاقے رسٹون سوپرمارکیٹ کی لائن میں کھڑی مسلمان محجبہ خاتون کو نسلی امتیاز کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «میٹرو» کے مطابق فیس بک کی ویڈیو کلیپ میں واضح ہے کہ پیسے جمع کرانے والی لائن میں مسلمان خاتون توہین آمیز جملے سننے کے بعد اپنے پیچھے کھڑی امریکن خاتون کو اپنے آگے آنے کی اجازت دینے کے باوجود حملہ کا نشانہ بنتی ہے۔
حملہ آور امریکن خاتون بلند آواز میں «کاش ہم امریکہ میں مسلمانوں کو آنے کی اجازت نہ دیتے» پکار کر دھکہ دیتی ہے جس سے خاتون منہ کے بل زمین پر جاگرتی ہے۔
مسلمان محجبہ خاتون اس سے کہتی ہے کہ وہ امریکہ ہی میں پیدا ہوئی ہے مگر امریکن خاتون اوباما کو گالیاں نکال کر کہتی ہے کہ اب اوباما مزید صدر نہیں کہ مسلمانوں کا دفاع کرسکے۔
اتوار سے اپ لوڈ شدہ اس کلیپ کو اب تک تیس لاکھ لوگ سے زاید فیس بک پر دیکھ چکے ہیں ۔