بنگلہ دیش کی مسجد میں منفرد نمائش کا انعقاد

IQNA

بنگلہ دیش کی مسجد میں منفرد نمائش کا انعقاد

10:38 - May 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502962
بین الاقوامی گروپ: ڈھاکہ کی«بیت الرئوف» نامی مسجد کی تزئین و آرایش کی پر مبنی تصاویر کی نمایش منعقد کی گیی ہے

بنگلہ دیش کی مسجد میں منفرد نمائش کا انعقاد

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «thedailystar» کے مطابق بنگلہ دیشی آرٹسٹ «شهید العلم» کی فوٹوگرافی پر مبنی نمایش منعقد کی گیی ہے جسمیں «بیت الرئوف» مسجد ڈھاکہ کی تصاویر اسی مسجد کی دیواروں پر نصب کی گیی ہیں۔

خوبصورت طرز تعمیر کی بہترین مسجد کی تصویری نمایش کا افتتاح گذشتہ روز ہوا اور پورا دن لوگوں کا آنا جانا جاری رہا۔

قدیم و جدید طرز تعمیر کی خوبصورت امتزاج والی مسجد بیت‌الرئوف کو گذشتہ سال آقاخان(معماری ایوارڈ) دیا جاچکا ہے ۔ مسجد کی معماری کا نقشہ بنگلہ دیشی انجنیر«مارینا تبسم»نے تخلیق کیا ہے۔


شهید العلم نے افتتاحی تقریب سے کہا :‌ کافی مدت سے مسجد میں آتا رہتا ہوں اور میں نے مشاہدہ کیا کہ نماز کے علاوہ یہ مسجدلوگوں کے لیے آرام ، بچوں کے تفریح ، تعلیمی مرکز اور پرندوں کی آمدورفت کی بھی جگہ ہے۔


انکا کہنا ہے کہ جب بچے مسجد کے پاس فٹبال کھیلتےہیں تو جب کبھی انکا فٹبال مسجد کے اندر گرتا ہے تو مسجد کا خادم پیار سے انہیں واپس دیتا ہے اور اس سے بچے شوق سے اس طرف آکر کھیلتے ہیں۔

العلم کا کہنا ہے کہ مسجد بیت‌الرئوف ، مسجدالنبی(ص) کی مثال ہے جہاں عبادت کے علاوہ دیگر تربیتی اور تعلیمی کام بھی انجام پاتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی مسجد میں منفرد نمائش کا انعقاد

3597659

نظرات بینندگان
captcha