فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید چار دہشتگردوں کو پھانسی

IQNA

فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید چار دہشتگردوں کو پھانسی

15:27 - May 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502963
بین الاقوامی گروپ: چاروں تکفیری دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں,مساجد پر حملوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے

ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالت سے سزا پانے والے مزید چار دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق صبح کالعدم تحریک طالبان  پاکستان کے چار دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے اور ان دہشتگردوں کو فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی۔

سزا پانے والے دہشتگردوں میں قیصر خان،محمد عمر،قاری زبیر محمد اور عزیزخان شامل ہیں جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔چاروں دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں,مساجد پر حملوں اور عام شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے جبکہ دہشتگردوں نے مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچایا۔

نظرات بینندگان
captcha