تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا طارق جمیل کو غیرملکی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا

IQNA

تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا طارق جمیل کو غیرملکی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا

15:34 - May 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502964
بین الاقوامی گروپ: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دبئی سے ٹورنٹو جانے کرنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مولانا طارق جمیل معروف کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کے ہمراہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں شرکت کے لیے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کینیڈا روانہ ہونے والے تھے۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو سفر سے روکنے کی وجہ ان کا 1 گھنٹہ 50 منٹ تاخیر سے پہنچنا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایئرلائن کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو متبادل ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہے اور وہ 36 گھنٹوں میں کینیڈا روانہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی کے مینیجر سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو کینیڈین حکام کی ہدایت پر سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے سبب اماراتی ایئرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں، ان کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑی دینِ اسلام کی طرف راغب ہوچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha