
ایکنا نیوز- ایران کے ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ولادت حضرت امام مهدی (ع) کی مناسبت سے ایرانی سفارت خانے کے تعاون سے عشق آباد کی مسجد «فاطمة الزهرا(س) میں جشن اور علمی نشست منعقد کی گیی
جشن ولادت میں پیروان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد کے علاوہ ایرانی سفارت کار بھی شریک تھے
نماز باجماعت، تلاوت قرآن کریم اور دعا کمیل پروگرام میں شامل تھی
جسکے بعد ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر محمدجواد ابوالقاسمی ابوالقاسمی نے امام مهدی(ع) کی ولادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےحضرت فاطمه(س) کی اس اولادت پر مختلف مذاہب کے نظریے پر خطاب کیا۔
انہوں نے تاریخ اور روایات کا ذکر کرتے ہوئے دلیل سے ثابت کیا کہ تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ امام مہدی حضرت فاطمه(س) کی نسل سے ہیں البتہ شیعہ کا کہنا ہے کہ آپکی ولادت ہوچکی ہے کیونکہ حجت خدا کے بغیر زمین باقی نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے صحیح بخاری(اکتاب اهل سنت) اور اس کتاب کی شرح ابن حجر عسقلانی( عالم حدیث و فقه شافعی) کا حوالہ دیا کہ وہ فرماتے ہیں کہ آخری زمانے میں حضرت مسیح(ع) اور حضرت مهدی(عج) بیت المقدس میں تشریف لائیں گے اور امام مهدی(عج) کی امامت میں حضرت مسیح (ع) نماز ادا کریں گے۔
ابوالقاسمی نے رہبر معظم کی اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مكتب اهل بیت(ع) کی بقاء کا اہم ترین رازحضرت فاطمه(س) کی اس اولاد پر یقین رکھنا ہے۔
محفل جشن کے آخر میں مختلف زبانوں میں منقبت خوانی بھی کی گیی۔
3599018