
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «الجزیره» کے مطابق گذشتہ ہفتے کو اس دعوے پر کہ چند روہنگی مسلمان یانگون شہر کے مسلم نشین علاقوں میں چھپ گیے ہیں بودھسٹ انتہا پسندوں نے سملمانوں کے گھروں پر حملہ کردیا۔
یانگون شہر کی پولیس فورس کے سربراہ«خین مانگ او» نے کہا کہ اس حوالے سے دو شدت پسند گرفتار ہوچکے ہیں اور ان سے دیگر کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے.
«آنگ سان سو چی» کی حکومت نے مسلمانوں پر مظلم روکنے کے لیے بظاہر اقدامات شروع کردیے ہیں اور اسی حوالے سے حالیہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
اس کوشش کو مختلف طبقوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔