برازیل ؛ اسلامی مرکز میں غیر مسلموں اور مسلمانوں کا مشترکہ جشن + تصاویر

IQNA

برازیل ؛ اسلامی مرکز میں غیر مسلموں اور مسلمانوں کا مشترکہ جشن + تصاویر

7:02 - May 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502985
بین الاقوامی گروپ: برازیل کے شہر «سائوپائولو» کے «فاطمه الزهرا(س)» اسلامی مرکز میں نیمہ شعبان کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا گیا

برازیل ؛ اسلامی مرکز میں غیر مسلموں کی آمد + تصاویر


ایکنا نیوز- «فاطمه الزهرا(س)» اسلامی مرکز کے عالم دین «روڈریگو جلول» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا :

ولادت امام زمانہ(عج) اور لاطینی امریکہ میں مدر ڈے کی مناسبت سے سالانہ پروگرام منعقد کیا گیا۔

روڈریگو جلول کے مطابق نماز باجماعت سے پروگرام کا آغاز ہوا جسکے بعد جشن تقریب میں حضرت مهدی موعود(عج)

اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر تقریر کی گیی۔

برازیل ؛ اسلامی مرکز میں غیر مسلموں کی آمد + تصاویر

تلاوت کلام پاک کے بعد تمام مسلم اور غیر مسلم مہانوں کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

کھانے کے بعد برازیل کی مقامی خاتون دانشور نے اسلام میں ماں اور خواتین کے کردار پر خطاب کیا ۔

پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء میں شهید مرتضی مطهری کی کتاب «اسلام میں خواتین کے حقوق» اور علامہ طباطبائی کی کتاب «تعالیم اسلام» تحفے کے طور پرپیش کی گیی۔

روڈریگو جلول کا کہنا تھا کہ عام طور پر اس طرح کے پروگرام کو چھٹی والے دن یعنی ہفتے کو منعقد کیا جاتا ہے۔

برازیل ؛ اسلامی مرکز میں غیر مسلموں کی آمد + تصاویر

3599443

نظرات بینندگان
captcha