
ایکنا نیوز- «فاطمه الزهرا(س)» اسلامی مرکز کے عالم دین «روڈریگو جلول» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا :
ولادت امام زمانہ(عج) اور لاطینی امریکہ میں مدر ڈے کی مناسبت سے سالانہ پروگرام منعقد کیا گیا۔
روڈریگو جلول کے مطابق نماز باجماعت سے پروگرام کا آغاز ہوا جسکے بعد جشن تقریب میں حضرت مهدی موعود(عج)
اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر تقریر کی گیی۔

تلاوت کلام پاک کے بعد تمام مسلم اور غیر مسلم مہانوں کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔
کھانے کے بعد برازیل کی مقامی خاتون دانشور نے اسلام میں ماں اور خواتین کے کردار پر خطاب کیا ۔
پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء میں شهید مرتضی مطهری کی کتاب «اسلام میں خواتین کے حقوق» اور علامہ طباطبائی کی کتاب «تعالیم اسلام» تحفے کے طور پرپیش کی گیی۔
روڈریگو جلول کا کہنا تھا کہ عام طور پر اس طرح کے پروگرام کو چھٹی والے دن یعنی ہفتے کو منعقد کیا جاتا ہے۔
