جاپان میں مسلمان سیاحوں کی آمد میں اضافہ

IQNA

جاپان میں مسلمان سیاحوں کی آمد میں اضافہ

14:13 - May 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3502993
بین الاقوامی گروپ: جاپان میں اچھی سہولیات کی وجہ سے مسلمان سیاحوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے

جاپان میں مسلمان سیاحوں کی آمد میں اضافہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Tourism Review» کے مطابق سال ۲۰۱۶ میں چوبیس ملین سیاح جاپان کی سیرکرچکے ہیں جبکہ جاپان کی حکومت کا ارادہ ہے کہ سال ۲۰۲۰ تک بیس ملین سیاح کی سیر کریں

جاپان میں گذشتہ چار سال سے سیاحوں کی آمد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے

جاپان میں حلال ٹوریسم کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے اور اس کی اہم وجہ مسلمان ممالک سے بڑی تعداد میں سیاحوں کا آنا بتایا جاتا ہے۔

ہوٹلوں میں قبلے کی سمت کی علامت، مختلف عوامی مقامات پر نماز خانوں کی تعمیر اور ہوٹلوں میں حلال فوڑز کی فراہمی عام ہوچکی ہے.


اکثر جاپانی کمپنیاں مسلم ممالک سے تجارتی تعلقات میں وابستہ ہیں اور اسی وجہ سے حلال انڈسٹریز کو اہمیت دی جارہی ہے۔

جاپان میں اکثر مسلم سیاحوں کا تعلق جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک سے ہے اور ان ممالک کو جاپان کا ویزا بھی آسانی سے فراہم کیا جاتا ہے۔

3599844

نظرات بینندگان
captcha