آسٹریا میں عوامی مقامات پر نقاب لگانے پر پابندی عائد

IQNA

آسٹریا میں عوامی مقامات پر نقاب لگانے پر پابندی عائد

10:59 - May 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503005
بین الاقوامی گروپ: آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
آسٹریا کی پارلیمان میں منظور کیے جانے والے بِل کی حمایت برسر اقتدار دونوں جماعتوں ایس پی او اور او وی پی نے کی ۔

قانون کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم، عدالتوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نقاب کرنے اور برقعہ پہننے والی خواتین کو ایک سو پچاس یورو جرمانہ کیا جائے گا۔

اس کےساتھ ہی غیر ملکی پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو 12 ماہ کے تربیتی کورسز کرنے ہوں گے۔
نظرات بینندگان
captcha