۸۳ سال کی عمر میں قرآن مجید سیکھنے کا کارنامہ

IQNA

۸۳ سال کی عمر میں قرآن مجید سیکھنے کا کارنامہ

7:28 - May 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503012
بین الاقوامی گروپ: عمر رسیدہ ترک خاتون «مقبوله آک‌پینار» نے کہن سالی کے باوجود قرآن مجید سیکھنے کا اعزاز حاصل کرلیا

۸۳ سال کی عمر میں قرآن کی تعلیم


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «اخلاص» کے مطابق تراسی سال کی عمر بھی «مقبوله آک‌پینار» کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی اور عمر رسیدہ خاتون جو «آیدین پینار»گاوں میں رہتی ہے انہوں نے بوڑھاپے میں قرآن سیکھنے کا کارنامہ انجام دیا۔

ایک سال کی مدت میں کامیابی حاصل کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ مسلسل کوشش اور خدا پرتوکل کی وجہ سے وہ اس کام میں کامیاب ہوئی ہے۔


انہوں نے قرآن مجید سیکھنے پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : انتہائی خوش ہوں، لگتا ہے خدا نے نئی زندگی دی ہے اور یقین نہیں آرہا کہ اس عمر میں یہ کام میں نے انجام دیا ہے بلاشبہ خدا کا کرم ہے اور اب ارادہ ہے کہ سورہ یاسین حفظ کروں۔


آک‌پینار نے قرآن کو سکون کا زریعہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا : ہر روز نماز فجر کے بعد قرآن پڑھتی ہوں اور خاص سکون ملتا ہے اور میری وصیت ہے کہ تمام لوگ قرآن کو زندگی میں محور قرار دیں کیونکہ اس کتاب کی خوبصورتیاں بیشمار ہیں۔

3600709

نظرات بینندگان
captcha