امریکہ اور مغرب مسلم دنیا کے دشمن نہیں ہیں: سعودی کا مضحکہ خیز دعوی !

IQNA

امریکہ اور مغرب مسلم دنیا کے دشمن نہیں ہیں: سعودی کا مضحکہ خیز دعوی !

7:39 - May 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503014
بین الاقوامی گروپ: سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں،انہوں نے یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے سے پہلے کہی ہے۔
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان -غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب، اسرائیل اور ویٹیکن جا رہے ہیں۔ یعنی تینوں ابراہیمی مذاہب اسلام، یہودیت اور عیسائیت کے گھروں میں لیکن جس کا ذکر زیادہ ہو رہا ہے وہ ہے ان کا پہلا پڑا سعودی عرب ہے جہاں وہ تین مختلف اجلاسوں میں سعودی اور اسلامی دنیا کے رہنماں سے ملاقات کریں گے۔جس شخص کو حال ہی میں چھ مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے امریکہ آنے پر سفری پابندیاں لگانے کی کوششوں کی وجہ سے اسلام مخالف کہا جا رہا تھا لیکن وہ اپنا پہلا ہی دورہ کسی مسلم ملک کا کر رہے ہیں سعودی حکومت بھی ماضی کی باتوں کو بھول جانا چاہتی ہے لیکن حال ہی میں سعودی اور امریکی اہلکاروں کے درمیان رابطوں کے بعد ماحول بدل گیا ہے۔ سعودی عرب امریکہ کو اپنا ایک بڑا اور بھروسہ مند اتحادی سمجھتا ہے اور صدر ٹرمپ کے دورے کو ایک تاریخی دورے سے تعبیر کر رہا ہے۔سعودی وزیرِ خارجہ عادل بن احمد الجبیر کہتے ہیں: 'یہ اسلامی دنیا کے لیے ایک بہت بھرپور پیغام ہے کہ امریکہ اور مغرب آپ  کے دشمن نہیں ہیں۔ یہ مغرب کے لیے بھی بھرپور پیغام ہے کہ اسلام آپ کا دشمن نہیں۔ اس دورے سے اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان بالعموم اور امریکہ کے درمیان خصوصا ڈائیلاگ اور مکالمہ بدل جائے گا۔ یہ شدت پسندوں کو تنہا کر دے گا چاہے وہ ایران ہو، دولتِ اسلامیہ ہو یا القاعدہ جو کہتے ہیں کہ مغرب ہمارا دشمن ہے۔'اس دورے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جب اپریل میں امریکی وزیرِ دفاع جم میٹس سعودی عرب گئے تھے تو انھوں نے بھی اپنے ہم منصب سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ایران کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کا عندیہ دیا تھا۔
ٹرمپ کے مسلم دشمنی کے آشکارا بیانات اور اقدامات کے باوجود ایران دشمنی میں انکو اسلام کا دوست قرار دینا خلاف توقع نہیں کیونکہ اس سے پہلے مسلہ فسلطین پر بھی سعودیہ اسراییل سے عشق کا سلسلہ شروع کرچکا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha