
ایکنا نیوز- روزنامه «Nation» کے مطابق سیمینار میں روزہ داری کی حقیقی روح میں عمل اور کردار پر تاکید کی گیی
سیمینار میں تعلیمی اور اجتماعی اداروں کے بہتر کردار پر گفتگو میں وزیر مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاه نے کہا: خدا کی درست عبادت اور دوسروں کا خیال رکھنا ایک مسلمان کا حقیقی فرض شمار ہوتا ہے
انکا کہنا تھا کہ ایک مسلمان کی کوشش ہونی چاہیے کہ اپنے اردگرد نیاز مندوں کو ڈھونڈ کر انکی مدد کریں اور یہی حقیقی «روزه» ہے۔
پاکستانی دانشور ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کہا : رمضان اندورونی صفائی اور خود سازی کا مہینہ ہے اور اسمیں قرآن کی تلاوت اور اسپر عمل لازمی امر ہے۔
اس پروگرام میں حضرت محمد(ص) اور رمضان کی شان میں نعت خوانی اور شاعری بھی پیش کی گیی۔