ایکنا نیوز- ڈان نیوز- فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ خود کو قرآن پاک پر عمل کرنے والا ظاہر کرتے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن وہ اس کی تعلیمات کے برعکس عمل کرتے ہیں‘۔
انھوں نے کہا کہ ’وہ کافروں کے قریب ہیں اور دشمنوں کو مالی امداد پیش کررہے ہیں، لیکن یہ رقم انھیں خود پر اور اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرنی چاہیے‘۔
آیات اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ’یہ حقیقت کے کہ ان میں قربت نہیں ہے اور جیسا کہ امریکا نے کہا ہے کہ وہ یہاں سے صرف پیسہ حاصل کرنے کیلئے آئے تھے جیسا کہ وہ انھیں ایک دودھ دینی والی گائے کے طور پر تصور کرتے ہیں جسے بعد میں ذبح کردیا جاتا ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاض کے دورے کے موقع پر سعودی عرب نے امریکی ہتھیاروں کی خریداری اور دیگر سرمایہ کاری کیلئے 110 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔