
ایکنا نیوز- خانه فرهنگ ایران بمبئی کے میگزین کے شماره ۱۲۴ کے مطابق اسکول کی چھیٹوں اور رمضان المبارک کے حوالے سے ہندوستانی مسلمانوں میں عمرہ پر جانے والوں کی تعداد میں چشم گیر اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اسی وجہ سے رش کے باعث وہ دگنی قیمت دینے پر بھی آمادہ نظر آتے ہیں۔
«الخلید» ٹوریسم آفس کے نمایندے یوسف کرادا کا کہنا ہے: گذشتہ سال تقریبا چار لاکھ لوگوں نے عمرے کے لیے نام لکھوایے تھے مگر اس سال یہ تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچ گیی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ رش کی وجہ سے قیام کے کرایوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے اور آخری دنوں میں ایک رات کا کرایہ چالیس سے ایک لاکھ تک بتایا جاتا ہے مگر بہت سے لوگ اس پر بھی عمرہ پر جانے کو تیار نظر آتے ہیں ۔