
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «دارالقرآن آستانہ حسینی» کے مطابق کربلا میں روضہ مقدس امام حسین(ع) میں ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے
آستانے کے قرآنی شعبے کے تعاون سے منعقدہ پروگرام رمضان المبارک کی قرآنی سرگرمیوں کا حصہ شمار ہوتا ہے۔

خواتین کے حوالے سے بھی ختم قرآن کا پروگرام «بصائر» کے عنوان سے «امام حسین(ع)» سٹی مین زائرین کے لیے شروع کیا جارہا ہے
قم ، لبنان اور انڈّونیشیاء کے مختلف مراکز میں بھی آستانہ امام حسین(ع) کے قرآنی شعبے کے تعاون سے قرآنی پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

حرم علوی میں بچوں کے لیے قرآن پروگرام
آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روضہ امام علی(ع) میں بچوں کے لیے ترتیل قرآنی پروگرام شروع کیا گیا ہے
پروگرام کے انچارج «صفاء مهدی العامری» کے مطابق مسلسل دو سال سے یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جسمیں سترہ سال سے کم عمر کے نوجوان شرکت کرتے ہیں۔
