
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ « ic-el» کے مطابق اسلامی مرکز میں حفظ ، حسن قرآت اور تفسیر کے دو روزہ مقابلے منعقد ہوں گے
اسلامی مرکز میں چار جون کو طالبعلوں کے درمیان نصف قرآن کے حفظ کا مقابلہ بھی منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
رمضان المبارک میں طالبات کے لیے اسلامی مرکز میں قرآنی کلاسز ہر روز ساڑھے پانچ بجے اور طلباء کے لیے مغرب سے دو گھنٹے پہلے منعقد ہوں گی۔
اسلامی مرکز میں ہرشام کو ایک پارے کی تلاوت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
نماز باجماعت کے علاوہ ہر رات کو درس قرآن کے موضوع پر لیکچر کا بھی اہتمام ہے جبکہ ہر رات دعایے افتتاح کی تلاوت بھی کی جارہی ہے۔
