
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ «reviewjournal» اول رمضان کو لاس ویگاس میں سینکڑوں مسلمانوں نے
مسجد «التوحید» میں نماز اور افطار کے بعد شہر میں امن و محبت کی فضا کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کی ۔
لاس ویگاس میں اسلامی انجمن «الماعون» کے سربراہ «فاتین سیفالله» کا کہنا تھا :
رمضان کا مہینہ تقوی اور عبادت کا مہینہ ہے جسمیں دوسروں کی مدد کرنے کا درس بھی دیا جاتا ہے۔
اسلامی انجمن کے رہنما «روکای یوسفزیی» نے اس حوالے سے کہا کہ آج جہاں ہر کوئی اپنی ذاتی زندگی میں الجھا ہوا ہے ، رمضان میں یہ موقع میسر آتا ہے کہ وہ آخرت اور دوسروں سے حسن سلوک کے بارے میں بھی غورو فکر کریں۔