انڈین مسلمان کے پاس۵۰۰ ساله تاریخی سونے کے پانی سے لکھا قرآن مجید

IQNA

انڈین مسلمان کے پاس۵۰۰ ساله تاریخی سونے کے پانی سے لکھا قرآن مجید

9:38 - May 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3503075
بین الاقوامی گروپ: عثمانی دور کے قدیم سونے کا قرآن مجید انڈین مسلمان کی ملکیت ہے جسکا وہ رمضان المبارک میں مطالعہ کرتا ہے

انڈین مسلمان کے پاس۵۰۰ ساله تاریخی سونے کے پانی سے لکھا قرآن مجید


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «خلیج ٹایمز» کے مطابق ملایشیاء میں تیس سال سے مقیم انڈین مسلمان بینکار «محمد حارث» کا کہنا ہے : پانچ سال سے یہ قرآن میرے پاس ہے اور اسکی وجہ سے میری زندگی بابرکت بن گیی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مجموعی طور پر عثمانی دور کا یہ نادر قرآنی نسخہ جو سونے کے پانی سے لکھا گیا ہے چودہ سیٹوں پر مشتمل ہے جسمیں سے ایک میرے پاس جبکہ باقی تیرہ میرے سالے «اسماعیل کاظم» کے پاس موجود ہیں۔

حارث کا کہنا ہے کہ نومبر سال ۲۰۰۹ کو ملایشین وزیراعظم«ماهاتیر محمد» نے اس قرآن کو دیکھا اور اسکی تعریف کی۔


انکا کہنا ہے کہ میری زاتی زندگی میں اس قرآن سے کافی برکت آگیی ہے اور میرا ارادہ ہے کہ جلد کسی جیولری شاپ پر اسکی نمایش منعقد کروں۔


اگرچہ اسکی قیمت کا درست اندازہ نہیں مگر مجموعی طور ہر سیٹوں کا تخمینہ ۵۹ ملین ڈالر لگایا جاتا ہے۔

حارث کا کہنا ہے: میرا ارادہ ہے کہ اس قرآن کی فروخت سے عالم اسلام کی ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے ایک مرکز قایم کروں۔

3604801

نظرات بینندگان
captcha