
ایکنا نیوز- روسی ثقافتی میگزین کے شمارہ ۸۲ کے مطابق اقتصادی سیمینار KazanSummit 2017 میں تاتارستان میں حلال انٹرنیٹ کی فراہمی کا جایزہ لیا گیا۔
تاتارستان انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ کے سربراہ تالیا مینولینا نے حکام کے اعلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جلد ملک میں حلال انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ حلال نیٹ سے مراد تمام نادرست ویب سایٹوں کی مکمل فلٹرنگ کا نظام ہے جس سے صرف حلال سایٹس پر کام کیا جاسکتا ہے۔
تین روزہ اقتصادی سیمینار KazanSummit 2017 قازان شہر میں اختتام کو پہنچ چکا ہے جسمیں حلال نیٹ کے علاوہ اسلامی سرمایہ کاری، اسلامی علوم اور ٹوریسم کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔