ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہابی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔ تاہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کی درخواست پر ملائیشین حکومت کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے حالانکہ ذاکر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے اور ان پر بھارت میں مذہبی دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے۔