
ایکنا نیوز سے گفتگو میں «عباس نظریراد» نے کہا : اس سال غیر ملکی مہمان زیادہ قرآنی فن پاروں اور مواد کے ساتھ شریک ہوں گے
انکا کہنا تھا: نمایش کے بین الاقوامی حصے میں وزراء، سیکریٹری اور اعلی حکام سمیت میڈِیا اور قرآنی اداروں سے بائیس غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے
نظریراد کے مطابق اس نمایش میں الجزایر، پولینڈ، بنگلہ دیش، هندوستان، کینیا، سینیگال، تیونس، عراق اور افغانستان سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے
نمائش سربراہ کے مطابق پچیسویں بین الاقوامی چار روزہ نمائش دس سے چودہ جون تک منعقد ہوگی جس کے ہمراہ مختلف علمی نشستیں بھی منعقد کی جارہی ہیں
عباس راد نے مزید کہا : غیر ملکی مہمانوں کی ایرانی اعلی ثقافتی اور قرآنی حکام سے ملاقاتیں بھی پروگرام میں شامل ہیں
انکا کہنا تھا کہ ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کی دعوت پر اکثر مہمانوں کا تعلق ثقافتی اور قرآنی شعبوں سے بتایا جاتا ہے
جبکہ ۲۸۱ ناشروں میں سے اکثر ایران سے اور ۱۶ دیگر ناشروں کا تعلق ترکی، عراق، لبنان اور شام سے ہے
عباس راد کے مطابق اس سال نمایش کا عنوان «قرآن، اخلاق اور زندگی» رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پچیسویں قرآن نمایش عید گاہ یا مصلی امام خمینی (ره) میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد کی جارہی ہے