مذہبی تقریبات میں شرکت سے عمر طویل ہوجاتی ہے

IQNA

مذہبی تقریبات میں شرکت سے عمر طویل ہوجاتی ہے

10:31 - June 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3503097
بین الاقوامی گروپ: جدید سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مساجد،کلیسا اور کنیسا وغیرہ کے پروگرامز سے افراد کی عمربڑھ سکتی ہے

مذہبی تقریبات میں شرکت سے عمر طویل ہوجاتی ہے


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Muslim Press» کے مطابق ونڈربیلٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے انچارج مارینو بروس، کا کہنا ہے: ہماری تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مذہبی تقریبات میں شرکت سے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بالخصوص چالیس سے پینسٹھ سال کے افراد پر اسکے خوشگوار نتایج سامنے آئے ہیں

انکے مطابق جو ادھیڑعمر افراد مساجد یا کلیسا وغیرہ کی تقریبات میں شریک ہوتے ہیں پچپن فیصد ایسے افراد کی موت دیر سے واقع ہوتی ہے۔


بروس کے مطابق جو لوگ ان پروگراموں میں شرکت نہیں کرتے ان میں موت کا خطرہ دوگنا ہوتا ہے

انکا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ۵۴۴۹ مرد و خواتین مختلف اقوام کے لوگوں پر انجام دیا گیا ہے۔

بروس کا مزید کہنا تھا: ایسے مقامات پر لوگ کی شفقت و مہربانی کے احساسات بھی مختلف ہوتے ہیں اور اسطرح کے جذبات سے آپکی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

3605882

نظرات بینندگان
captcha