ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مرد اور خاتون موٹرسائیکل پرہزارہ ٹاؤن سے مری آباد جارہے تھے کہ سپینی روڑ پر حملہ آور نے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 'یہ ٹارگٹ کلنگ کا ہی ایک واقعہ ہے'۔
دونوں افراد نے گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی دوم توڑ دیا تھا بعد ازاں پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔
قانون نافذ کرنے والی اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ تاحال کسی کی جانب سے واقعےکی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ سپینی روڑ کو کوئٹہ کا حساس ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں ماضی میں اہل تشیع سے تعلق رکھنےوالے افراد کو تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔