
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق سخت اقتصادی مشکلات کے باوجود رمضان المبارک میں روایت کے مطابق دمشق میں خاص رونق اور رمضان کا مخصوص سماں بن جاتا ہے
جنگ کی وجہ سے رمضان کا رنگ پھیکا پڑگیا تھا مگر چھ سال کے بعد پہلی بار اس رمضان کو سرشام ہی بازاروں میں بے پناہ رش اور گہما گہمی شروع ہوجاتی ہے.
جنگ کے پانچ سال سختیوں کے بعد دمشق کے لوگ ایک خاص جوش و جذبے اور ولولے ساتھ رمضان کا تجربہ اور روایت کے مطابق سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں.
سخت مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض اداروں اور فلاحی انجمنوں کے تعاون سے سستے بازاروں کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عوام اس مقدس مہینے میں ضروری اشیاء کی خریداری کرسکے
بلاشبہ اس رمضان کو یہاں عوام کے چہروں پر خاص خوشی اور اطمینان واضح طور پر نظر آتا ہے