
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی گروپ جسمیں ایران کے نامور قرآء محمد جواد علیاء، علی زمانی، حسین جعفری، سید حسین سیادتی اور امیر ابوالقاسمی اور فاطمه بختیاری، حافظ قرآن كریم عراق کے صوبہ کردستان کے شهر اربیل میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
تین روزہ دورے پر ایرانی قرآء عراقی قاریوں کے ساتھ مختلف مقامات پر تلاوت و تواشیح کا پروگرام کررہے ہیں جسمیں شیعہ سنی مساجد شامل ہیں۔
ایرانی ثقافتی مرکز اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مشترکہ تعاون سے کرکوک میں بھی پانچ روزہ قرآنی دورے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔