
ایکنا نیوز- العربی نیوز کے مطابق فلسطینی شہر عکا کے گاوں «المکر» کے روزہ دار مسلمان «میشل ایوب» کی آواز سے اٹھنے کے عادی ہوگیے ہیں ۔
ایوب کا کہنا ہے : میں جب چھوٹا تھا تو ایک شخص سحری میں خوبصورت آواز دیکر لوگوں کو اٹھاتے تھے اور پھر میں نے ارادہ کیا کہ میں اپنے گاوں کو لوگوں کی مدد کروں اور اب چودہ سال سے یہ ڈیوٹی میں انجام دے رہا ہوں۔
میشل ایوب ہر رات ایک بجے اٹھ کر گاوں کی گلیوں میں سحری کی ترانے پڑھنا شروع کرتا ہے اور رات چار بجے تک گاوں کی تمام گلیوں کا دورہ مکمل کرتا ہے اور لوگ سحری کے لیے اٹھکر انکو بھی دعا دیتا ہے۔
اسکا کہنا ہے : یہ محبت کی صدا ہے اور میری آرزو ہے کہ عرب دنیا میں جنگ و جدل بند اور امن کا راج عام ہو جائے۔
ایوب کا کہنا ہے کہ لوگ کیسے ایک دوسرے کی جان لیتے ہیں عجیب کام ہے۔
بعض قرآنی آیتوں کو حفظ کرنے والے میشل اسپر فخرکرتا ہے اور کہتا ہے: آپکی عید میری بھی عید ہے ۔