ملایشیاء؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے حفظ قرآن کا خصوصی پروگرام

IQNA

ملایشیاء؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے حفظ قرآن کا خصوصی پروگرام

11:48 - June 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503115
بین الاقوامی گروپ: «کوالالمپور» کے مدرسہ «دارالقرآن» میں ایک ہزار نابینا حفظ قرآن مجید پر کام کررہے ہیں

ملایشیاء؛ بصارت سے محروم افراد کے لیے حفظ قرآن کا خصوصی پروگرام


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «straitstimes» کے مطابق خط بریل میں لکھے چھ جلد قرآن مجید کے ساتھ نابینا قرآء ہر صفحے کو تیس سے چالیس بار ہاتھ لگا کر حفظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں

ان قرآء میں انیس سے اکیس سال کے طلبا شامل ہیں جو چہارسال کی مدت میں قرآن مجید حفظ کرنے کے علاوہ عربی زبان اور بعض اسلامی کتب بھی حفظ کرنے کی کوشش کریں گے.


دارالقرآن مدرسے کے استاد «احمد قصیری مت زیزی» کا کہنا ہے : ہر طالب علم تیس سے چالیس بار ایک صفحے کی مشق کرکے حفظ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملایشین وزیراعظم کے مشیر «احمد زاهد حمیدی» نے میڈیا سے گفتگو میں کہا : امید کی جاتی ہے کہ سال ۲۰۵۰ تک ملک میں ایک لاکھ پچیس ہزار حفاظ کرام کا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے کیونکہ انکے وجود اور برکت سے ملک میں پیشرفت حاصل ہوسکتی ہے۔

3607535


نظرات بینندگان
captcha