جرمنی؛ مسلمانوں پر حملوں میں دوگنا اضافہ

IQNA

جرمنی؛ مسلمانوں پر حملوں میں دوگنا اضافہ

11:52 - June 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503116
بین الاقوامی گروپ: روزنامه «هافینگٹن پوسٹ» کے مطابق سال گذشتہ کے مقابلے میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے

جرمنی؛ مسلمانوں پر حملوں میں دوگنا اضافہ


ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکزکے میگزین شمارہ ۳۲۱ کے مطابق روزنامه «هافینگٹن پوسٹ» لکھتا ہے کہ سال ۲۰۱۷ میں اب تک مسلمانوں پر دو سو حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں

پولیس کے مطابق ۲۰۸ واقعات میں سوشل میڈیا پر مسلمان مہاجرین یا پناہ گزینوں کے خلاف دھمکی آمیز پیغامات ، دیواروں پر نفرت انگیز نعرے ، مساجد پر وال چاکنگ اور باپردہ عورتوں کے خلاف جرائم شامل ہیں۔

سال ۲۰۱۵ میں مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد یہ اضافہ دیکھا جارہا ہے

سیاسی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ یقینا رونما ہونے والے واقعات کی تعداد بہت زیادہ ہیں مگر اکثر لوگ قانونی پیچیدگیوں کے ڈر سے رپورٹ درج نہیں کرتے ۔


انکا کہنا ہے کہ حملہ آورں سے سختی سے رفتار ضروری ہے ورنہ مسلمان جوانوں میں شدت پسندی کا رجحان بڑھ سکتا ہے

اسلامی کونسل کے سربراہ آیمان مازیک کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں ۔

سروے کے مطابق گورے شدت پسندوں کی تعداد کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ ہوسکتا ہے۔

3607554

نظرات بینندگان
captcha