
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «bexleytimes» کے مطابق مسلم فلاحی ادارے کی کوششوں سے منعقدہ افطار پارٹی میں
«اولڈ بکسلی» ڈسٹرکٹ کے نمایندوں کے علاوہ ولینگ سٹی اور دانشورں سمیت پچاس مہمان شریک تھے۔
مسلم کیمونٹی کے رکن «سرکان اسٹانڈاگ» کا اس بارے میں کہنا تھا: اس پروگرام کے انعقاد سے امید کی جاتی ہے کہ مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔
اس پارٹی میں لندن حملوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اولڈ بکسلی کے نمایندے «سیڈکاپ جیمز بروکن شایر» کا کہنا تھا کہ اس سے عوام کا حوصلہ پست نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ لندن دہشت گردانہ حملوں میں گاڑی چڑھانے اور چاقووں کے وار سے کم از کم سات افراد ہلاک اور ۴۷ دیگر زخمی ہوگیے تھے ۔