عراقی شہر کربلا میں خودکش حملہ ، 23افراد شہید ، درجنوں زخمی

IQNA

عراقی شہر کربلا میں خودکش حملہ ، 23افراد شہید ، درجنوں زخمی

14:46 - June 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503118
بین الاقوامی گروپ: عراقی میڈیا کے مطابق شہر کربلا میں خودکش حملے کے نتیجے میں 23افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
عراقی شہر کربلا میں خودکش حملہ ، 23افراد شہید ، درجنوں زخمی

ایکنا نیوز- العالم نیوز اور عراقی میڈیا کے مطابق کربلا شہر  میں خودکش حملہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 23شہری شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں ۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔

عراقی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ کربلا شہر کے مرکز میں واقع پارکنگ میں ہوا جس کے بعد ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ،دھماکے سے مارکیٹ میں موجود متعدد دکانیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ 
 رمضان المبارک کا آج دوسرا جمعہ تھا اور بازار میں رش تھا ، ایک خودکش بمبار کربلا سے مشرقی علاقے مسیاب میں واقع مارکیٹ میں خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی اور کم ازکم 25 افراد زخمی بھی ہیں۔ بعدازاں عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
 دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر نا شروع کر دیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha