الیکٹرونک قرآن مجید کی «مسقط» میں رونمائی

IQNA

الیکٹرونک قرآن مجید کی «مسقط» میں رونمائی

11:53 - June 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3503120
بین الاقوامی گروپ: عمان کی وزارت اوقاف کے تعاون سے مسقط الیکٹرونک قرآن مجید کی رونمائی کی گیی

الیکٹرونک قرآن مجید کی «مسقط» میں رونمائی


ایکنا نیوز- عمانی اخبار روزنامہ «الوطن» کے مطابق الیکٹرونک قرآن مجید کی تقریب رونمائی وزیر ثقافت «سید هیثم بن طارق آل سعید» کی زیر صدارت سپریم کورٹ کے عمارت میں منعقد کی گیی

تقریب رونمائی میں عربی اسلامی شخصیات، ڈپٹی جامعہ الازھر «عباس شومان»، الازھر اسلامی تحقیاتی مرکز کے سربراہ ، «محیی الدین عفیفی»، الازھر ایجوکیشن امور کے سربراہ «محمد ابو زید الامیر» شریک تھے.


عمان کے وزیر اوقاف کے مشیر«سالم بن هلال الخروصی» نے تقریب سے خطاب میں کہا : قرآن سارے مسلمانوں میں مقدس ترین کتاب ہے اور یہ کتاب انکی پہچان اور بنیادی قانون کی کتاب شمار کی جاتی ہے۔


انکا کہنا تھا: عمان کی وزارت اوقاف سال ۱۹۹۷ سے قرآن کی کتابت پر کام کررہی ہے اور پہلی بار«مصحف عمان» جو معروف خطاط «توران سوکیلی» کی کتابت ہے اسکی اشاعت کی گیی ہے۔

الخروصی نے «مسقط» ای قرآن مجید کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خط نسخ اور خط عثمانی کی ترکیب پر مشتمل اس نسخے کو ایک شاہکار قرار دیا جاسکتا ہے.


انکا کہنا تھا : اس نسخے سے علما اور محققین کو آیت ڈھونڈنے میں بہت آسانی رہے گی ۔

عثمانی رسم الخط کو «عثمان بن عفان»(خلیفه سوم) کی روش سے منسوب سمجھا جاتا ہے

3607657

نظرات بینندگان
captcha