بین الاقوامی گروپ: آستانہ مقدس امام حسین(ع) سے وابستہ دارالقرآن الکریم نے «حجتالاسلام والمسلمین سیدمهدی تقوی» کی شہادت پر تسلیتی پیغام جاری کردیا

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی سے وابستہ «دارالقرآن آستانہ حسینی» کے پیغام میں کہا گیا ہے: « نہایت غم کے ساتھ ہمیں حجتالاسلام و المسلمین سیدمهدی تقوی، سابق ایگزیکٹو ڈایریکٹر نیوز ایجنسی(ایکنا) کی خبر ملی».
دارالقرآن آستان کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے: «حجتالاسلام والمسلمین سیدمهدی تقوی کی ایرانی پارلیمنٹ میں شہادت پر دلی افسوس ہوا».
دارالقرآن آستان حسینی نے شہید کی بلندی درجات اور انکے خاندان کے لیے صبر کی دعا کی ہے
سابق ڈایریکٹر نیوز ایجنسی ایکنا حجتالاسلام والمسلمین سیدمهدی تقوی بدھ کو ایرانی پارلیمنٹ پر حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگیے تھے۔