
ایکنا نیوز- ترک نیوز ایجنسی آناتولی کے مطابق آسٹریا میں مسلمانوں کی زندگی نشیب و فراز کی شکار رہی ہے اور اسلامی مراکز سے لیکر باحجاب خواتین پر حملے عام واقعات میں شامل ہیں۔
آسٹریا میں جماعت اسلامی کے سربراہ «ابراهیم الگون» کے مطابق رمضان المبارک میں جہاں مسلمان عبادت کے ساتھ امن وسکون سے رہنا چاہتے ہیں وہی اسلامی مراکز پر حملوں میں تیزی آگیی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس مقدس مہینے میں گورے شدت پسندوں نے اب تک پانچ بار اسلامی مراکز پر حملے کیے ہیں جس سے صورتحال کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
جماعت اسلامی کی بار بار رپورٹ کے باوجود سیکورٹی اداروں کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گیے ہیں جبکہ اسلام تنظیموں نے سیاست دانوں سے قانون سازی کی درخواست کی ہیں۔