ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی نے اسکایی نیوز کے حوالے سے خبر نقل کرتے ہوئے لکھا ہے : داعش تکفیری تنظیم نے عراق کے مقدس شہر کربلا میں وحشانہ خودکش حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔
گذشتہ روز صبح کے وقت مرکزی پارکنگ کے قریب خودکش حملے میں نو افراد شہید اور سولہ دیگر زخمی ہوگیے تھے۔
کربلا کے علاوہ گذشتہ روز صوبہ بابل میں بھی دھماکہ ہوا جسمیں اکیس افراد شہید اور ۲۳ دیگر زخمی ہوگیے تھے اس واقعے کی ذمہ داری بھی تکفیری تنظیم ہی نے قبول کرلی تھی۔