
ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطا بق کھیتولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسیس نے ایک بیان میں بدھ کو تہران میں دہشت گرانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظھار کیا ہے۔
کھیتولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسیس نے ٹیلگراف تسلیتی پیغام میں جان بحق افراد سے ہمدردی اور افسوس کا اظھار کرتے ہوئے واقعے کو قابل مذمت قرار دیا۔
پاپ نے اس وحشیانہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کے لیے امن و اطمینان اور صلح کے لیے دعا کی ہے۔