کیا ڈونلڈ ٹرمپ سعودیہ کے چنگل میں‌پھنس چکے ہیں؟

IQNA

کیا ڈونلڈ ٹرمپ سعودیہ کے چنگل میں‌پھنس چکے ہیں؟

15:24 - June 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503130
بین الاقوامی گروپ: ڈونلڈ ٹرمپ نے قطری رہنماؤں پر دہشت گردوں کی پشت پناہی اور ان کی مالی معاونت کا الزام لگاتے ہوئے شدت پسندوں کی مالی معاونت روکنے کا مطالبہ کیا جو خلیجی ریاستوں میں تناؤ کا سبب ہے

ایکنا - سفقنا- فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن میں واقع وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’بد قسمتی سے قطر تاریخی طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا معاون رہا ہے’۔

 

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قطر کو اپنے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ’انتہا پسند‘ نظریے کو ختم کرنا ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کو معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی تعلیم نہیں دینی چاہیے۔

 

دوسری جانب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے بھی اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس معاملے میں انہوں نے خلیجی ریاستوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازع سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

 

انہوں نے خبردار کیا کہ قطر پر سعودی عرب اور دیگر اتحادی ممالک کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے پیش نظر خطے میں امریکی افواج کو داعش کے خلاف کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ وہ بری طرح سعودی چنگل میں‌پھنس چکے ہیں اور کسی طرح سے بھی خود فیصلہ کرنے کے قابل نہیں‌رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران کے بارے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے یہ بات واضح تھی کہ وہ سعودیہ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور اب قطر کے معاملے میں یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے منہ میں‌سعودی الفاظ ٹھونسے جا رہے ہیں۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ اگر مشرق وسطی میں‌سعودی پالیسی کو جاری رکھے رہے تو یہ سارا خط جنگ کی آگ میں جھلس جائے گا اور امریکہ کو بھی اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

نظرات بینندگان
captcha